بھارت

امریکی فوج کے حملے میں اپنے 3ملاحوں کی ہلاکت پر بھارت کی مسلسل مجرمانہ خاموشی برقرار

مودی حکومت کی خاموشی دنیا کیلئے واضح پیغام ، بھارتی شہریوں کے خون کی کوئی قدر و قیمت نہیں

اسلام آباد:مودی کی بھارتی حکومت نے سفارتی بزدلی کی انتہا کرتے ہوئے بحری جہاز ”ایم ٹی سیٹیبیلو”پر امریکی فوج کے حملے میںتین بھارتی ملاحوں کی ہلاکت پرا پنی عزتِ نفس کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مسلسل افسوسناک خاموشی اختیار کررکھی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق10جون کوعمان کے قریب تجارتی بحری جہاز ایم ٹی سیٹیبیلوپر امریکہ نے حملہ کیا تھا جس میں 3 بھارتی ملاح ہلاک جبکہ 21کو بچا لیا گیا۔ ایک ارب 40کروڑ عوام کی محافظ ہونے کی دعویدار مودی حکومت کی امریکی حملے میں اپنے تین ملاحوں کی ہلاکت پر خاموشی انتہائی تشویشناک ہے۔ جون کے اوائل میں” ایم ٹی میریویکس ”کو بھی نشانہ بنایا گیاتھا، جس میں سوار 24بھارتی شہریوں کو بحفاظت نکال لیا گیا اور کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔
امریکی فوج نے 11اور 12جون کی درمیانی شب بحری جہاز” ایم ٹی جل ویر”پر حملہ کیاتھا،تاہم حملے میں جہاز پر سوار تمام 20بھارتی شہری محفوظ رہے تھے ۔ اس سے قبل بھی امریکہ ایران جنگ کے دوران مختلف واقعات میں تجارتی بحری جہازوں پر موجود بھارتی ملاحوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ چکی ہیں۔ یکم مارچ کوبحری جہاز” ایم کے ڈی ویوم ”کو ڈرون یا میزائل سے نشانہ بنایا گیاتھا، جس میں ایک بھارتی ملاح ہلاک ہواتھا۔ اسی روز پلائو کے پرچم بردار بحری جہاز”سکائی لائٹ”پر بھی حملہ ہواکیاگیاتھا ، جس میں دو بھارتی شہری ہلاک جبکہ ایک لاپتہ ہوگیاتھا۔
18اپریل کو آبنائے ہرمز میں دو بھارتی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیاتھا۔ 8مئی کو ایک کشتی میں آتشزدگی یا حملے کے نتیجے میں ایک بھارتی ملاح ہلاک ہواتھا۔اب تک ایران امریکہ جنگ اور آبنائے ہرمز کی امریکی بحری ناکہ بندی کے دوران مجموعی طور پر5 یازائد واقعات میں کم سے کم 7 بھارتی ملاح ہلاک اور درجنوںافراد براہِ راست متاثر ہوچکے ہیں۔
امریکہ اورایران کی کارروائیوں سے تجارتی بحری جہازوں پر موجود بھارتی عملے کو شدید خطرات کا سامنا ہے جبکہ بھارت نے دونوں فریقوں کے سامنے نام نہاد احتجاج بھی ریکارڈ کرایا۔ امریکی حملے میں تین بھارتی شہری ہلاک ہو ئے تاہم بھارتی حکومت نے سفارتی سطح پر خاموشی اختیار کی جوکہ اسکی بے بسی کے علامت ہے ۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ مودی حکومت انتخابات کے موقع پر عوام کے سامنے قومی طاقت اور خودمختاری کے بلند و بانگ دعوے کرتی رہی ہے۔تاہم وہ امریکہ سے اپنے شہریوں کے قتل پر جواب دہی کا مطالبہ کرنے میں مسلسل ناکام دکھائی دیتی ہے۔ بھارت اپنے ملاحوں کی ہلاکت پر امریکہ کے ساتھ موثر طورپرآواز بھی بلند نہیں کر پا رہی۔مودی حکومت کی خاموشی نے بھارت کے خودمختاری کے دعووئوں، اسٹریٹجک خودمختاری کے بیانیے اور عالمی طاقت کے طور پر بھارت کے عروج کے دعووئوں پر سوالات اٹھادئے ہیں۔
ناقدین کے مطابق بھارت نے اپنے شہریوں کی ہلاکت پر امریکہ سے احتجاج نہ کر کے دنیا کو ایک واضح پیغام دیا ہے کہ بھارتی شہریوں کی جانیں قابل سمجھوتہ ہیں۔ بھارتی شہریوں کے خون کی کوئی قدروقیمت نہیں اورمودی حکومت اپنے مغربی آقا کے سامنے کھڑے ہونے کی بالکل بھی صلاحیت نہیں رکھتی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button