بھارت
چھتیس گڑھ :بھارتی فورسز نے دو افراد ہلاک کر دیے

بیجاپور:سورش زدہ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں بھارتی فورسز نے دو افراد کو ہلاک کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فورسز نے ان افراد کو ریاست کے ضلع بیجاپورمیں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ہلاک کیا۔
ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا ریاست میں اب تک الگ الگ کارروائیوں میں کم از کم 25 افراد مارے جا چکے ہیں ۔ حکام نے کہا کہ مارے جانے والے افراد ماﺅ نواز علحدگی پسند تھے۔ گزشتہ دو برس کے دوران 500 سے زائد افراد مارے جاچکے ہیں۔




