ستیاپال ملک نے اسی ہاتھ کو کاٹ لیا جواسے پال پوس رہا تھا،عمر عبداللہ
سرینگر03 جنوری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقے کے سابق گورنر ستیا پال ملک نے آج اسی ہاتھ کو کاٹ لیا ہے جو اسے پال پوس رہا تھا ۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام ستیاپال ملک کے ناقابل اعتماد ہونے کی تصدیق کر سکتے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عمر عبداللہ نے ایک ٹویٹ میں میگھالیہ کے گورنر ستیا پال ملک کے حالیہ بیان کے بھارت میں کسانوں کے احتجاج کے بارے میں بات کرنے کیلئے جب انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی تو وہ اس معاملے پر سخت ناراض تھے اور ان کی وزیراعظم سے تلخ کلامی بھی ہوئی ۔ عمر عبداللہ نے کہاکہ ستیا پال ملک جموں و کشمیر میں بی جے پی کا آلہ کار تھا اور اب وہ اسی ہاتھ کو کاٹ رہا ہے جس نے اسے پالا پوسا۔انہوں نے مزید کہاکہ جموں و کشمیر کے عوام ستیاپال ملک کے ناقابل اعتماد ہونے کی تصدیق کرسکتے ہیں ۔