خصوصی دن
یومِ شہدائے جموں کی مناسبت سے آئی ایس پی آرکانیا نغمہ جاری
راولپنڈی: یومِ شہدائے جموں کی مناسبت سے پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ نے نیا ملی نغمہ کشمیر ہمارے خوابوں کی تعبیر جاری کر دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نغمے میں اہل کشمیر کی قربانیوں، عزم اور پاکستان سے لازوال وابستگی کو خراجِ عقیدت پیش کیاگیا ہے۔ نغمے میں چھ نومبر کے سانحہ جموں سے لے کر آج تک کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی اور ان کے لہو سے لکھی جانے والی تاریخ کو اجاگر کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے اس نغمے میں ظلم و جبر کے اندھیروں میں امید اور آزادی کی روشنی کا پیغام دیا گیا ہے جبکہ کشمیری عوام کے جذبہ حریت، عہد وفا اور استقامت کو دلنواز انداز میں پیش کیا گیا ہے۔نغمے کا ہر بول اس اٹل یقین کا آئینہ دار ہے کہ کشمیر کے بہادر عوام کی منزل پاکستان اور ان کا مقدر آزادی ہے۔




