بھارت

چھتیس گڑھ: ٹرین حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد11ہو گئی

نئی دلی : بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ٹرین حادثے میں ہلاکتوں کی تعدادبڑھ کر 11ہو گئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی ریلوے کے عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ حادثہ منگل کوضلع بلاسپورمیں ایک مسافر ٹرین کی کھڑی مال گاڑی سے ٹکرانے کے نتیجے میں پیش آیا تھا جس میں ٹرین کی دو بوگیاں مال گاڑی کے اوپر چڑھ گئی تھیں۔حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 11ہو گئی ہے جبکہ 17افراد زخمی ہو ئے ہیں ،جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button