بھارت

بھارت :غیر جانبدارانہ انتخابی نظام کے قیام تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی: دیپکے

کوچی:کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے نے کہا ہے کہ بھارت میں آزاد اور غیر جانبدار انتخابی نظام یقینی بنائے جانے تک ان کی جماعت چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ابھیجیت دیپکے نے یہ بات کوچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وہ انتخابی فہرستوں کی خصوصی جامع نظرثانی (ایس آئی آر) اور گیانیش کمار کے خلاف کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے زیر اہتمام کوچی میں جنتر منتر احتجاج میں شرکت کے لیے وہاں پہنچے تھے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر کے دور میں انتخابات پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے کہاکہ گیانیش کمار کے خلاف ہماری جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک بھارت میں آزاد اور غیر جانبدار انتخابی نظام قائم نہیں ہو جاتا۔ یہ انتہائی ضروری ہے کیونکہ گیانیش کمار کے تحت انتخابات قابلِ اعتماد نہیں رہے۔ انتخابات میں صرف ایک جماعت کی مدد کے لیے دھاندلی کی جا رہی ہے اور ہم اس کی بہت سی مثالیں دیکھ چکے ہیں۔دیپکے نے کہا کہ انہیں احتجاج میں نوجوانوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی توقع ہے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ سی جے پی کے رجسٹرڈ ارکان کی سب سے زیادہ تعداد کیرالام سے ہے۔
انہوں نے کہامجھے پورا یقین ہے کہ کیرالام کے نوجوان آج بڑی تعداد میں باہر نکلیں گے۔ میں اپنے ڈیٹا بیس کی بنیاد پر یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ سی جے پی کے رجسٹرڈ ارکان کی سب سے بڑی تعداد کیرالام سے تعلق رکھتی ہے۔
یہ احتجاج انتخابی فہرستوں کی خصوصی جامع نظرثانی (ایس آئی آر) کے خلاف بڑھتی ہوئی مخالفت کا حصہ ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ ایس آئی آر کو حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے حق میں ووٹر فہرستوں میں ردوبدل کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button