World

سرحدی گائوں پر بی ایس ایف کی پیلٹ فائرنگ سے 3بنگلہ دیشی زخمی

لالمونیرہاٹ: بھارتی پیراملٹری بارڈر سیکیورٹی فورس نے بنگلہ دیش کے ایک سرحدی گائوں پر پیلٹ فائرنگ کرکے تین بنگلہ دیشیوں کو زخمی کردیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بی ایس ایف نے ضلع لالمونیرہاٹ میں پٹگرام اپزلہ کے سرحدی علاقے سریرام پور پرپیلٹ فائر کیے جس سے تین بنگلہ دیشی دیہاتی زخمی ہوئے۔اس واقعے کے بعد بارڈر گارڈ بنگلہ دیش نے فلیگ میٹنگ طلب کی لیکن بی ایس ایف نے اس درخواست کا جواب نہیں دیا۔مقامی باشندوں نے بتایا کہ زخمی دیہاتی رنگ پور کے ایک نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں، تاہم ان کی حالت کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل نہیں کی جا سکیں۔بی جی بی حکام نے تصدیق کی کہ رتن پور کیمپ کی بھارتی فورسز نے صبح 6 بجے کے قریب تین سے چار پیلٹ فائر کیے۔سریرام پور کے ایک رہائشی نے بتایا، نماز سے واپسی پر میں نے دیکھا کہ زخمیوں کو موٹر سائیکل پر لے جایا جا رہا ہے۔یہ واقعہ اسی سرحدی علاقے میں بی ایس ایف کی طرف سے تین سائونڈ گرینیڈ فائر کیے جانے کے صرف پانچ دن بعد پیش آیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button