بھارت

ترکیہ نے بھارتی فوج کیلئے لے جانےوالے اپاچی ہیلی کاپٹروں کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں دی

نئی دلی: ترکیہ نے 124ٹرانسپورٹ طیارے کے ذریعے بھارت کیلئے لے جائے جانیوالے تین AH-64Eاپاچی ہیلی کاپٹروں کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جس سے پرواز کومجبورا واپس امریکہ جانا پڑا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، یکم نومبر کو، ایک کارگو ہوائی جہازtonov AN-124 بھارتی فوج کے لیے تین اپاچی ہیلی کاپٹروں کولیکر ایریزونا کے میسا گیٹ وے ایئرپورٹ سے روانہ ہوا تھا ۔اینٹونوف طیارہ انگلینڈ کے ایسٹ مڈلینڈز ایئرپورٹ پر اترا، جہاں وہ ایندھن بھرنے کے لیے رکا تھا۔ تاہم یہ طیارہ آٹھ دن تک وہاں پر بھی کھڑارہا اورترکیہ کی طرف سے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے پر 8 نومبر کو اس نے واپس بھارت کی طرف اپنا سفر جاری رکھنے کی بجائے واپس میسا گیٹ وے ایئرپورٹ کیلئے اڑان بھری ۔تینوں اپاچی ہیلی کاپٹروں کو امریکی ایئربیس پر اتارا گیا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button