بھارت

بھارت :سی جے پی کی بڑھتی ہوئی عوامی حمایت کے بعدمودی حکومت کی نئی پابندیاں

نئی دہلی :مودی حکومت نے کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے” پارلیمنٹ چلو“ مارچ سے قبل نئی دہلی میں سخت پابندیاں عائد کر دیں اور بھاری تعداد میںفورسز اہلکاروںکو تعینات کر دیا ہے جو تحریک کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور اس کے ممکنہ سیاسی اثرات پر بڑھتے ہوئے خدشات کو ظاہر کرتا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سخت پابندیوں کے باوجود ہزاروں حامی جنتر منتر پر جمع ہوئے جبکہ دہلی پولیس نے پارلیمنٹ کی طرف مارچ کی اجازت دینے سے انکار کیا اور شرکا ءکو قانونی کارروائی کا انتباہ دیا۔ سی جے پی کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت نے احتجاجی تحریک کے لیے بڑھتی ہوئی عوامی حمایت دیکھ کر پہلی بار پارٹی سے رابطہ کیا جس نے ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک کی بھوک ہڑتال اور احتساب کے بڑھتے ہوئے مطالبات کے بعد زور پکڑا ہے۔سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ پولیس کی بھاری تعیناتی، عوامی اجتماعات پر پابندیاں اور حکومت کی طرف سے بات چیت شروع کرنے کی کوشش احتجاجی تحریک کی بڑھتی ہوئی حمایت پر بی جے پی کی زیر قیادت انتظامیہ کے اندر بڑھتی ہوئی بے چینی کی نشاندہی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی دہلی کا ردعمل اس خدشے کی عکاسی کرتا ہے کہ یہ تحریک مودی حکومت کے لیے ایک بڑا سیاسی چیلنج بن سکتی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button