مقبوضہ جموں و کشمیر

کولگام: دو بیٹوں کی گرفتاری پر دلبرداشتہ باپ کی خودسوزی کی کوشش

سرینگر :
بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کے ضلع کولگام میں بھارتی پولیس کے ہاتھوں دو بیٹوں کی گرفتاری پر ایک شخص نے دلبرداشتہ ہو کر خود سوزی کی کوشش کی جسے بعد میں زخمی حالت میں ہسپتال میں داخل کیا گیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کولگام کے علاقے وانی پورہ قاضی گند کے رہائشی بلال احمد وانی کے دو بیٹوں جاسر بلال اور نویل بلال کو بھارتی پولیس نے چند روز قبل گرفتار کیا ۔ انکے والد بلال وانی نے پولیس کی منتیں کیں لیکن اسکی تمام کوششیں رائیگاںگئیں اور پولیس نے دونوں بھائی نامعلوم مقام پر منتقل کردیے۔ بلال وانی کو کچھ نہیں بتایا گیا کہ اسکے بیٹوں کو کہا ں رکھا گیا اوروہ ان سے ملاقات کی خواہش میں در در کی ٹھوکریں کھاتا رہا۔ بے کس ومجبور باپ نے باالاخر دلبرداشہ ہو کر گھر میں خود کو آگ لگا دی ۔ بلال وانی کا جسم بری طرح جھلس گیا اوراسے سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میںداخل کیا گیا ہے جہاں انکی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے ہسپتال میں داخل غمزدہ بلال وانی کی تصویر سماجی رابطوںکی سائٹ ”ایکس “ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”اس قدر ظلم زخموں کو مزید گہرا کر دیتا ہے اور مایوسی بڑھتی ہے ، جب نوجوانوں کو بلا جواز اٹھا لیا جاتا ہے تو ہم ایک پوری نسل کو خوف ، مایوسی اور تاریک راہوں کی طرف دھکیل دیتے ہیں، پولیس سے درخواست ہے کہ وہ ایک بے بس باپ کو حراست میں لیے گئے اپنے بیٹوں سے ملاقات کی اجازت دے۔“
یادرہے کہ نئی دلی میں حالیہ دھماکے کے بعد بھارتی فورسز نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں بڑے پیمانے پر نوجوانوں کو پکڑ دھکڑکا سلسلہ شروع کر دیا اور کئی ڈاکٹروں سمیت سینکڑوں نوجوانوں کو حراست میں لیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button