بھارت

بھارت میں2025میں صرف مراٹھواڑہ خطے میں 899کسانوں نے خودکشی کی

نئی دہلی: بھارت میں دیہی علاقوں کی سنگین صورتحال لوگوں کی زندگیوں کے خاتمے کا باعث بن رہی ہے اور سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صرف ملک کے مراٹھواڑہ خطے میں 2025کے پہلے دس مہینوں میں 899کسانوں نے خودکشی کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یکم مئی سے 31اکتوبر کے درمیان چھ ماہ جب یہ علاقہ شدید بارشوں اور سیلاب کی زد میں تھا، خاص طور پر تباہ کن ثابت ہوئے جن میں 537اموات ہوئیں۔ ضلع کے لحاظ سے چھترپتی سمبھاج نگر میں 112، بید میں 108، ناندیڑ میں 90، دھاراشیو میں 70، لاتور میں 47، پربھنی میں 45، ہنگولی میں 33 اور جالنا میں 32خودکشیاں ریکارڈ کی گئیں۔ شدیدبارشوں اور سیلاب کی وجہ سے بھی 12اموات ہوئیں، 1300مکانات کو نقصان پہنچا اور 357مویشی ہلاک ہوئے۔سابق رکن پارلیمنٹ اور کسان لیڈر راجو شیٹی نے کاشتکاروں کو ہونے والے معاشی نقصان کو اجاگر کرتے ہوئے حکومت کی بے عملی کی مذمت کی۔انہوں نے کہاکہ کیلے کے ایک کسان نے تقریبا 100ٹن فصل کے لیے 25,000روپے فی ٹن کا معاہدہ کیاتھا۔ سیلاب نے اس کی فصل کو برباد کردیا تو اسے معاوضے کے طور پر صرف 25,000روپے ملے۔ بے شمار دیگر لوگوں کو بھی اسی طرح کی ناانصافی کا سامنا ہے۔ بڑھتی ہوئی خودکشیاں بھارت کی زرعی پالیسیوں میں بنیادی نقائص اور نظامی ناکامیوں کو نمایاں کرتی ہیں جس سے کسان قدرتی آفات، ناکافی معاوضوں اور بڑھتے ہوئے قرضوں کے درمیان پھنسے ہوئے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button