بھارت
گجرات: ہندو انتہا پسندوں نے کشمیری طالب علم کو تشدد کا نشانہ بنایا

گاندھی نگر :بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کے ایل ڈی انجینئرنگ کالج میں زیر تعلیم مقبوضہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم کو ہندو انتہا پسندوں نے تشدد کا نشانہ بنایا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق طالب علم پر گزشتہ روز کیمپس ہاسٹل میں حملہ کیا گیا۔ 40کے قریب نقاب پوش ہندو غنڈوں نے ہوسٹل میں داخل کر طالب علم کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوا۔زخمی طالب علم کو علاج کے لیے ہسپتال لے جایا گیا ہے۔
واقعے کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں نوجوانوں کے ایک گروپ کو ایک طالب علم پر حملہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لیکر تفتیش شروع کر دی ہے۔







