بھارت

بھارت:سال 2024میں سائبر کرائم کے 22.68لاکھ کیسز درج کیے گئے

نئی دلی:بھارت میں سال 2024میں نیشنل سائبر کرائم رپوٹنگ پورٹل ( این سی آر پی) پر سائبر کرائم کے 22.68لاکھ کیس درج کیے گئے ہیں جو سال 2023کے مقابلے میں 42.08فیصد زیادہ تھے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی وزیر مملکت برائے داخلہ بنڈی سنجے کمار نے بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیرین لوک سبھا کو مطلع کیا کہ سال 2024کے دوران شہریوں کو سائبر مجرموں سے 22,845-73کروڑ روپے نقصان اٹھانا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ 2021میں قائم کردہ سٹیزن فینانیشنل سائبر فراڈ رپورٹینڈ اینڈ منیجمنٹ سسٹم (سی ایف سی ایف آر ایم ایس) سے 23.2شکایتوں پر کارروائی کرتے ہوئے 7,130کروڑ روپیہ نقصان سے شہریوںکو بچایا گیا۔انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد اور جرم کے انفراسٹریکچر کا پتہ چلانے والے ایپ کی مدد سے 16,840ملزمان کو گرفتار کرنے میں مدد ملی ہے۔ انہوںنے بتایا کہ سال 2023میں این سی آر بی میں 15,96لاکھ جرائم کے واقعات درج کیے گئے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button