بھارت

بھارت میں انڈیگو ایئرلائن کے بحران نے فضائی نظام کو ہلا کر رکھ دیاہے

بحران حکومت کے اجارہ داری ماڈل کی ناکامی کا نتیجہ ہے: راہول گاندھی


نئی دہلی : بھارت کی معروف ایئرلائن انڈیگو شدید انتظامی بحران کا شکار ہو گئی ہے جس کی وجہ سے حزب اختلاف مودی حکومت کی پالیسیوں پر سخت تنقید کررہی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پروازوں میں تاخیر، منسوخیاں اور ہزاروں مسافروں کی مشکلات نے ایئرلائن کے نظام اور حکومتی نگرانی پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ انڈیگو کا یہ بحران حکومت کے اجارہ داری ماڈل کی ناکامی کا نتیجہ ہے جس کا بوجھ ہمیشہ عام شہریوں پر پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پروازوں کی منسوخی، تاخیر اور مسافروں کی بے بسی اس فضائی صنعت میں قائم چند بڑے اداروں کی اجارہ داری کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے منصفانہ مقابلے کے نظام پر زور دیا تاکہ مسابقت میں شفافیت لائی جا سکے۔کانگریس رہنما پون کھیرا نے دعوی کیا کہ انڈیگو نے 50کروڑ روپے کے انتخابی بانڈز بی جے پی کو دیے جس کے بعد حکومت نے ایئرلائن کو طاقت فراہم کی جبکہ عوام کو لائنوں میں خوار ہونا پڑتاہے ۔کانگریس رہنما ششی کانت سینتھیل نے کہا کہ یہ بحران قدرتی نہیں بلکہ حکومت کی منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے جو مخصوص کارپوریٹ اداروں کو فائدہ پہنچانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ ان کے مطابق اجارہ داری کو فروغ دینے کی مودی حکومت کی پالیسی بھارت کے ہر شعبے میں واضح نظر آتی ہے۔کانگریس نے سوال اٹھایا کہ آخر کیوں بار بار بڑے اور اسٹریٹجک اثاثے ایک ہی کارپوریٹ گروپ کے ہاتھ میں دیے جاتے ہیں اور کیوں حکومتی پالیسیاں عوام کے بجائے مخصوص حلقوں کے مفاد میں جاتی ہیں۔اپوزیشن نے کہا کہ حکومت کی غلط ترجیحات نے بھارتی عوام کو شدید مسائل کا شکار بنا دیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button