مسلمانوں کو بابری مسجد کی دوبارہ تعمیر کاپورا حق حاصل ہے، رکن پارلیمنٹ کوشلندرکمار

نالندہ:بھارتی ریاست بہار سے جنتا دل(یونائیٹڈ)کے لوک سبھا کے رکن کوشلندر کمار نے مغربی بنگال کے ضلع مرشد آبادمیں شہید بابری مسجد کی از سرنو تعمیر کے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی ہمایوں کبیر کے اعلان کی حمایت کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کوشلندر کمار نے ضلع نالندہ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی آئین مسلمانوں سمیت ہر کمیونٹی کو مساوی مذہبی حقوق کی ضمانت دی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کو شہید بابری مسجد دوبارہ تعمیر کا پورا حق حاصل ہے۔ آئین تمام مذاہب کو مساوی حقوق دیتا ہے، کسی کو مسجد کی تعمیر اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔کوشلندر کمار نے کہاکہ بابری مسجد سے مسلمانوں جذباتی لگائو تھا اور اس کی دوبارہ تعمیر پر کسی کوکوئی مسئلہ نہیں ہو نا چاہیے ۔ انہوں نے واضح کیاکہ وہ بھارتی آئین کی دفعہ 25حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ وہ آئین کے مطابق مسلمانوں کے مذہبی حقوق کی آزادی چاہتے ہیں ۔
ضلع مرشد آباد سے منتخب رکن پارلیمنٹ ہمایوں کبیر نے 6دسمبر کو ضلع میں بابری مسجد کاسنگ بنیاد رکھا تھا 1992میں اسی دن بابری مسجد کو ہندوتوا بلوائیوں نے شہید کردیاتھا۔








