مقبوضہ جموں و کشمیر

وادی کشمیر سے پنڈتوں کو مسلمانوں نے نہیں نکالا، یہ محض ایک پروپیگنڈ ہ ہے ، کشمیری پنڈت خاتون

بھارتی حکومت نے دفعہ 370 ختم کرکے کشمیریوں سے ان کی پہچان چھین لی ، سماجی کارکن

 

جموں: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ایک کشمیری پنڈت خاتون دپیکاپشکر ناتھ نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے دفعہ 370کو ختم کرکے کشمیریوں سے راتوں رات ان کی پہچان چھین لی ہے۔ انہوںنے کہا کہ وادی کشمیر سے پنڈتوں کو مسلمانوں نے نہیں نکالا ، یہ محض ایک پروپیگنڈہ ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پیشے سے ایک وکیل اورسماجی کارکن دپیکا پشکر ناتھ نے ایک میڈیا انٹرویو میں بتایا کہ پنڈتوں کو جموں وکشمیر سے مسلمانوں نے نہیں نکالا بلکہ انہیں ایک سازش کے تحت نکالاگیا اورالزام مسلمانوں پرلگایاگیا۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت کی ناقص پالیسی کی وجہ سے کشمیری پنڈتوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہاکہ اگردفعہ 370کو ہٹاتے وقت پورے جموں وکشمیر کو بند کردیاگیا تو1990میں کشمیری پنڈتوں کی نقل مکانی کو کیوں نہیں روکا گیا۔انہوں نے کہاکہ یہاں ہندوﺅں کو مسلمانوں کے ساتھ لڑایاگیا اوراس کا فائدہ اٹھایاگیا۔ دنیا کو گمراہ کرنے کے لئے یہ پروپیگنڈا کیاگیا کہ پنڈتوں کو مسلمانوں نے نکالاحالانکہ مسلمانوں نے انہیں نہیں نکالا۔ دپیکا پشکرناتھ نے کہاکہ ہم رات کو ریاست میں سوگئے اورصبح ہم یونین ٹیریٹوری میں اٹھے ، رات کو ہمارے پاس دفعہ 370تھی اورصبح یہ دفعہ ختم کرکے ہماری پہچان چھین لی گئی۔ اگرآپ یہ سب کچھ کرسکتے ہیں تو آپ 1990میں پنڈتوں کی نقل مکانی بھی روک سکتے تھے لیکن آپ نے ایسا نہیں کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button