مسلمان آبادیاتی خطرہ ہیں، ہندو زیادہ سے زیادہ بچے پید ا کریں،ہندو توا نواز صحافی کی زہر افشانی

نئی دلی: بھارت میں ایک ہندو توا نواز صحافی نے مسلمانوں کو آبادیاتی خطرہ قرار دیتے ہوئے ہندﺅں سے زیادہ سے زیادہ بچے پیدا کرنے کی اپیل کی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ہندو توا نیوز چینل ”سدرشن نیو ز“ کے چیئرمین سریش چوہانکے نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کو مسلم آبادی کم کرنے کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں۔ وہ ہندوﺅں کو زیاد ہ سے زیادہ بچے پید کرنے پر اکسانے ، اپنے چینل پر اسلام مخالف بیانات دینے اور نفرت انگیز مواد پیش کرنے کیلئے بدنام ہیں ۔ چوہانکے نے حال ہی مرکزی محکمہ ثقافت اور محکمہ سیاحت دلی کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کے دوران بھی مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی کی۔ انہوںنے ہندو راشٹر کے قیام کی بھی وکالت کی اور مسلمانوں کے خلاف توہین آمیز ریمارکس دیے اور بھارت کے 25فیصد مسلمانوں کو ملک بدر کرنے کی بات کی ۔ اسکی تقریر میں چار شادیاں اور مسلمانوں کیلئے کئی بچے جیسے جملے بھی شامل تھے ۔

انہوں نے اپنی تقریر میں سامعین کو ہندو راشٹر کے قیام کیلئے حلف لینے پر بھی یہ کہتے ہوئے اکسایا کہ اگر ہند و راشٹر کا حلف لینا جرم ہے تو ہم یہ جرم بار بار کریں گے۔






