بھارت
بھارت :ہماچل پردیش میں ہندوانتہا پسندوں کا ایک اور کشمیری شال فروش پروحشیانہ حملہ

شملہ : بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں ہندوانتہا پسندوں نے ضلع کانگڑا کے علاقے ڈیرہ میں ایک اور کشمیری شال فروش جہانگیر احمد پر وحشیانہ حملہ کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حملہ آوروں نے جہانگیر احمد کو گالیاں اور دھمکیاں دیں ، اس کے سامان کی تہس نہس کردیا،اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایااور فوری طور پر علاقے سے چلے جانے کے لئے کہا۔جہانگیر احمدجو گزشتہ 15سال سے علاقے میں پرامن طریقے سے شالیں فروخت کر رہا ہے، شدید زخمی ہوا اور فی الحال ہسپتال میں داخل ہے۔اس واقعے سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں شدید غم و غصہ پیدا ہواہے اورکشمیری رہنمائوں نے مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔جموں و کشمیر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے حکام پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیری تاجروں اور طلبا ء کی حفاظت کو یقینی بنائیں جنہیں پورے بھارت میں اسی طرح کے خطرات کا سامنا ہے۔








