بھارت

بھارت :عیسائیوں پر حملے، کرسمس کی تقریبات میں توڑپھوڑ ناقابل قبول ہے : وزیر اعلیٰ میزورم

نئی دہلی: بھارتی ریاست میزورم کے وزیر اعلیٰ لالدوہوما نے بھارت کے مختلف علاقوں میں کرسمس کی تقریبات میں توڑ پھوڑ اور عیسائیوں کو نشانہ بنانے کے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وزیر اعلی لالدوہوما نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں ان واقعات کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بھائی چارے، سیکولرازم اور مذہب کی آزادی کی بھارت کی آئینی اقدار کے سراسر منافی ہیں۔لالدوہوما نے کہا کہ کرسمس کا مرکزی پیغام زمین پر امن ہے اور یہ سب کے لیے افہام و تفہیم، رواداری اور خیر سگالی کے ساتھ رہنے کی یاد دہانی ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ ہم آہنگی کے بجائے عیسائیوں کو ان کے مقدس ترین مذہبی تہوار کے موقع پر بھی دھمکیوں اور حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔انسانی حقوق کے گروپوں کا کہنا ہے کہ گرجا گھروں، عبادت گاہوں اور کرسمس کے اجتماعات پر حملے بھارت میں اقلیتوںخاص طور پر عیسائیوں اور مسلمانوں کے خلاف تشدد اور ہراساں کرنے کی بڑھتے ہوئے رحجان کی عکاسی کرتا ہے جو مودی کی زیر قیادت بی جے پی حکومت میں شدت اختیار کر گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس طرح کے واقعات ہند انتہاپسند عناصر انجام دیتے ہیں جنہیں استثنیٰ حاصل ہے اور حکام کی خاموشی اوربے عملی سے انکی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button