بھارت

مذہبی انتہا پسندی بھارت کی بنیادی اقدار کو تباہ کر رہی ہے، مولانا مدنی

نئی دہلی:
جمعیت علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے بھارت بھر میں عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے ماحول پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مذہبی انتہا پسندی اور نفرت ملک کی بنیادی اقدار کو تباہ کر رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انہوں نے ایک بیان میں کرسمس کی تقریبات کے دوران مسیحی برادری پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے بھارت کے آئین میں درج مذہبی آزادیوں پر براہ راست حملہ قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ فرقہ پرست عناصر نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کے ساتھ جو کچھ کیا اسے کسی بھی طرح جائز قرار نہیں دیا جا سکتا،مختلف مقامات پر گرجا گھروں پر حملے کیے گئے، اور مسیحی برادری کو ان کا تہوار منانے سے روکنے کی کوشش کی گئی۔
انہوں نے مزید کہاکہ کہ کچھ دن پہلے بہار کے علاقے نالندہ میں ایک مسلمان شخص کو پیٹ پیٹ کر مار دیا جبکہ کیرالہ میں بھی اسی طرح کا ایک واقعہ سامنے آیا، جہاں چھتیس گڑھ کے ایک دلت نوجوان کو بنگلہ دیشی کا لیبل لگا کر قتل کر دیا گیا۔ اس کے کچھ ہی دنوں بعد اڈیسہ میں، مغربی بنگال کے تین مسلم مزدوروں کو موب لنچنگ کا نشانہ بنایا گیا، جن میں ایک کی موت ہو گئی جبکہ دو ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔مولان مدنی نے کہا بی جے پی حکومت نے ان واقعات پر مکمل چپ سادھ رکھی ہے جو انتہائی افسوسناک ہے۔
انہوںنے کہاکہ موجودہ صورتحال ان بنیادی اقدار کے خلاف ہے جن پر بھارت کی بنیاد رکھی گئی تھی اور یقینی طور پریہ وہ ملک نہیں ہے جس کا خواب گاندھی، موتی لال نہرو، مولانا ابوالکلام آزاد اور ہمارے دیگر رہنمائوں نے دیکھا تھا۔۔KMS-10/M

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button