بھارت

بی جے پی تعلیمی ادارے توڑنے والی پارٹی ہے،یہ بھارت کو برباد کر کے چھوڑے گی، سنجے سنگھ

نئی دلی:عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو گرانے کے فیصلے پر سخت اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی اس ملک کو ان پڑھ ، جاہل اور گنوار بنا کر رکھنا چاہتی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سنجے سنگھ نے دلی میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بی جے پی سکول اور کالج توڑنے والی پارٹی ہے ،یہ غریبوں کے بچوں کو ان پڑھ بنانا چاہتی ہے تاکہ وہ سوال نہ کرسکیں۔ اب یہ لوگ جوہر یونیورسٹی گرانے جا رہے ہیں جہاں ہندو مسلم تمام طبقات کے بچے پڑھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی دنیا کی ٹاپ 100 یونیورسٹیوں میں بھارت کی ایک بھی یونیورسٹی کا نام نہیں بتا سکتے ۔
انہوںنے کہا کہ مودی را ج میں ایک لاکھ سرکاری سکول بند ہو چکے ہیں اور 91ہزار نئے پرائیورٹ سکول کھلے ہیں ، ملک میں ایک لاکھ بیس ہزار سرکاری سکول ایسے ہیں جن میں صرف ایک استاد ہے، 98ہزار سکولوں میں بچیوں کیلئے ٹوائلٹ کا انتظام نہیں ہے اور 1لاکھ 19ہزار سرکاری سکولوں میں بجلی میسر نہیں ہے ۔
سجنے سنگھ نے مزید کہا کہ بی جے پی والے کبھی جموں کا میڈیکل کالج بند کر وا کر لڈو بانٹے ہیں تو کبھی پیپر لیک ہونے پر جشن مناتے ہیں ، ایسے میں اس ملک کا مستقبل ہرگز محفوظ نہیں ہے۔ انہوںنے کہا کہ بی جے پی محض ایک تخریبی پارٹی ہے جو اس ملک کو بربار کر ہی چھوڑے گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button