مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فورسز نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں یوم جمہوریہ کی تقریبات سے قبل پابندیاں مزید سخت کر دیں

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں قابض حکام نے بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریبات سے قبل حفاظتی اقدامات کے نام پر پابندیاں مزید سخت کر دی ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جموں سرینگر ہائی وے سمیت تمام ضلعی ہیڈکواٹرز ، اہم قصبوں اور دیہاتوں میں بھارتی فوج، پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس، بارڈر سیکورٹی فورس اورپولیس کے سپیشل آپریشن گروپ کے اہلکاروں کوبھاری تعداد میں تعینات کیا گیا ہے جبکہ کنٹرول لائن کے ساتھ ساتھ بارہمولہ، کپواڑہ، کولگام، جموں، کٹھوعہ، سرینگر، جموں، سانبہ، راجوری، پونچھ اورکشتواڑ میں رات کی گشت بڑھادی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ہائی وے اور دیگر اہم سڑکوں پر تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ تیز کردیاگیا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ کنٹرول کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری ہر سال 26جنوری بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں تاکہ اقوام متحدہ کی نگرانی میں علاقے میںستصواب رائے سے بھارت کے مسلسل انکار کے خلاف احتجاج کیا جائے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button