مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں : جنگل میں آتشزدگی، بارودی سرنگوں کے دھماکے،شہریوں میں خوف وہراس


جموں:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں جموں خطے کے ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن (ایل او سی) کے ساتھ جنگل میں آتشزدگی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے ۔ آگ کے باعث بھارتی فوج کی طرف سے بچھائی جانے والی بارودی سرنگیوں کے پھٹنے کے عمل نے مقامی آ بادی کو خوف دہشت کا شکار کررکھا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بالاکوٹ سیکٹر کے باسونی فارورڈ ایریا میں پیر کی سہ پہر کو بھڑکنے والی آگ منگل کو مینڈھر سیکٹر کے کچھ حصوں تک پھیل گئی، جس نے ایک بڑے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
حکام نے تصدیق کی ہے کہ ایل او سی کے ساتھ بھارتی فوج کی بچھائی گئی تقریباً ایک درجن سے زائد بارودی سرنگیں اب تک پھٹ چکی ہیں۔
متاثرہ علاقوں سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے ۔ وقفے وقفے سے ہونے والے دھماکوں کی آوازیں پورے علاقے میں گونج رہی ہیں، جس سے قریبی دیہات کے مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔آتشزدگی کے باعث شہریوں کی رہائش گاہیں اور مویشی خانے بھی سخت خطرے میں ہیں جبکہ بھارتی فوجیوں کی نقل و حرکت بھی پیچیدہ بن گئی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button