مقبوضہ جموں و کشمیر

کرگل: ایران کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی اور عوامی اجتماع کا انعقاد

کرگل :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں لداخ خطے کے ضلع کرگل میں ایران کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ایک زبردست ریلی نکالی گئی اور عوامی اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق امام خمینی میموریل ٹرسٹ (آئی کے ایم ٹی) کے زیر اہتمام منعقدہ ریلی میں خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک تھے ۔ انہوں نے رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای کی تصاویر والے پوسٹر اٹھا رکھے تھے ۔جامع مسجد کرگل سے شروع ہونے والی ریلی مین بازار کے علاقے سے ہوتی ہوئی اولڈ ٹیکسی اسٹینڈ پر اختتام پذیر ہوئی، جہاں ایک جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا۔ زینبیہ ویمن ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام خواتین کا ایک الگ جلوس بھی اس اجتماع میں شامل ہوا۔
حاجی اصغر علی کربلائی اور حجت الاسلام شیخ صادق رجائی سمیت مقررین نے خامنہ ای کی قیادت کی تعریف اور ایران کو غیر مستحکم کرنے کی امریکی اور اسرائیلی کوششوں کی مذمت کی۔ ریلی کے شرکاءبعد ازاں پرامن طریقے سے منتشر ہو گئے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button