بھارت
چھتیس گڑھ :بھارتی فورسز نے دو افراد ہلاک کر دیے

بیجاپور :بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں فورسز اہلکاروں نے آج ضلع بیجاپور میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران دو افراد کو ہلاک کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ان افراد کو بھارتی فورسز کی ایک مشترکہ ٹیم نے نکسل علیحدگی پسندوں کے خلاف آپریشن کے دوران مار دیا۔
یاد رہے کہ فورسز نے 3 جنوری کو بستر کے علاقے میں دو الگ الگ کارروائیوں میں کم از کم 14 افرادہلاک کر دیے تھے جنہیں حکام نے نکسل علیحدگی پسند قرار دیا تھا جو چھتیس گڑھ کی بھارت سے علیحدگی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
بھارتی فورسز نے پچھلے سال چھتیس گڑھ میں 285 نکسل ماردیے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوری 2024سے اب تک 430نکسل علیحدگی پسند اور عام لوگ مار دیے گئے ہیں۔





