World

امریکی جریدے کی سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے پاکستان کے موقف کی بھرپور حمایت

بھارتی پالیسیوںپرکڑی تنقید

واشنگٹن: سندھ طاس معاہدے کے خلاف بھارت کے حالیہ اقدامات پر معروف امریکی جریدے دی نیشنل انٹرسٹ نے پاکستان کے موقف کی کھل کر حمایت کرتے ہوئے بھارتی پالیسیوںپر کڑی تنقید کی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جریدے نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے بعد جنوبی ایشیا میں پانی کی سیاست نے خطرناک رخ اختیار کرلیا ہے جو خطے میں کشیدگی بڑھانے کا سبب بن سکتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے دلہستی اسٹیج۔II جیسے منصوبے سندھ طاس معاہدے کی روح کے منافی ہیں اور یہ اقدامات نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کیلئے خطرناک نتائج کا باعث بن سکتے ہیں۔
جریدے نے لکھا کہ بھارت پانی کو ایک اسٹریٹجک ہتھیار کے طور پراستعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جو بین الاقوامی قوانین اور عالمی اقدار کے خلاف ہے۔امریکی جریدے نے نشاندہی کی کہ جنوبی ایشیا پہلے ہی پانی کے شدید بحران سے دوچار ہے اور ایسے حالات میں آبی وسائل کو سیاسی ہتھیار بنانا ایک بڑے انسانی المیے کو جنم دے سکتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کو آبی ڈیٹا کی فراہمی روکنا بھی بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
دی نیشنل انٹرسٹ لکھتا ہے کہ عالمی ثالثی عدالت پہلے ہی واضح کر چکی ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل نہیں کر سکتا۔
جریدے نے اس بات پر زور دیا کہ سندھ طاس معاہدہ جنوبی ایشیا میں فوڈ سیکیورٹی کی بنیادی ضمانت ہے اور بھارت پر لازم ہے کہ وہ مغربی دریاں کا پانی پاکستان کیلئے مہیا کرے۔
رپورٹ کے اختتام پر کہا گیا کہ پانی کو ہتھیار بنانے کی بھارتی کوششیں عالمی عدالتوں اور بین الاقوامی قانون کی نظر میں ناقابل قبول ہیں اور عالمی برادری کو اس معاملے پر سنجیدہ کردار ادا کرنا ہوگا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button