مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر : 2خواتین سیاحوں سمیت 4غیر مقامی افراد مردہ پائے گئے

سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے سری نگر اور بارہمولہ اضلاع میں دو خواتین سیاحوں سمیت چار غیر مقامی افراد مردہ پائے گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والی 65 سالہ خاتون سیاح کملا بائی سرینگر کے علاقے منور آباد جبکہ ریاست گجرات کی 53 سالہ خاتون جیوتی شہر کے علاقے راج باغ میں ہوٹل کے کمروں میں مردہ پائی گئیں۔پولیس نے ان دونوںکی موت کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
بھارت کی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والا 51 سالہ مزدور سرینگر ہی کے علاقے خانموہ میں ایک سیمنٹ فیکٹری میں اپنے کمرے کے اندر مردہ پایا گیا۔ضلع بارہمولہ کے علاقے پلہالن میں ایک غیر مقامی شخص کی لاش برآمد ہوئی








