مقبوضہ جموں و کشمیر

بھار ت اسرائیلی طرز پر مقبوضہ کشمیر پر اپنے غیر قانونی تسلط کو مضبوط اور مسلم اکثریت شناختی کو تبدیل کر رہا ہے 

 

fffسرینگر11 جنوری (کے ایم ایس)

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں سید بشیر اندرابی اور خواجہ فردوس نے کہا ہے کہ بھارت اسرائیلی طرز پر مقبوضہ علاقے پر اپنے غیر قانونی قبضے کو مضبوط کرنے اور جموں و کشمیر کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کر رہا ہے ۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سید بشیر اندرابی اور خواجہ فردوس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہاکہ بھارت مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو بگاڑنے کیلئے غیر کشمیری ہندوئوں کو آباد اور بھارتی تاجروں کو کشمیرکی زمین فروخت کررہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جموں و کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عالمی قوانین کی موجودگی میں بھارتی حکومت کو مقبوضہ علاقے میں کسی بھی غیر کشمیری کو خرید و فروخت کی اجازت دینا غیر قانونی ہے ۔ حریت رہنمائوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی حق پر مبنی تحریک آزادی کشمیر کو دبانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو دراصل کشمیری عوام سے نہیں بلکہ صرف جموں و کشمیر کی زمین سے دلچسپی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ علاقے میں بڑے پیمانے پر جعلی مقابلوں میں کشمیری نوجوانوں کوشہید اورغیر قانونی طورپر نوجوانوں، بزرگوں اور حریت رہنمائوں کو مختلف جیلوں میں نظربند کررکھا ہے ۔بشیر اندرابی اور خواجہ فردوس نے کہا کہ آر ایس ایس کے حمایت یافتہ مودی حکومت کے انتہاپسندانہ عزائم کسی سے ڈھکے چھپے نہیںہیں اور وہ مقبوضہ علاقے کی مسلم اکثریتی شناخت کو اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس کے دہشتگرد کھلے عام مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کوخوف و دہشت کا نشانہ بنا رہے ہیں اور نریندر مودی ان کی حوصلہ افزائی کررہاہے ۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بند کرانے اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنماء سید یوسف نسیم ، میر طاہر مسعود ، حسن البناء اور سید اعجاز رحمانی نے اسلام آباد میں ایک مشترکہ بیان میںمقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں جعلی مقابلوں میں کشمیری نوجوانوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت1947سے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور کرنے کیلئے فوجی طاقت کا وحشیانہ استعمال کررہا ہے ۔ تاہم انہوں نے کہاکہ بھارت اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیںہوگا۔ انہوں نے کشمیری شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button