مقبوضہ جموں و کشمیر
بارہمولہ: سڑک حادثے میں ایک شخص جان بحق ، ایک زخمی

سرینگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں ضلع بارہمولہ کے علاقے پٹن میں ایک سڑک حادثے میں ایک شخص جانبحق جبکہ ایک اور زخمی ہو گیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ایک ٹرک اور سوزوکی کار کے درمیان تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں ایک شخص رئیس احمد نجار کی موت ہو گئی اور دوسرا جاوید احمد نجار زخمی ہو گیا۔ زخمی شخص کو علاج کے لیے سری نگر کے ایک ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔





