چھتیس گڑھ :بھارتی فورسز نے بیجا پور میں 2 افراد کومائو نواز قراردیکر قتل کردیا

رائے پور:شورش زدہ ریاست چھتیس گڑھ میں بھارتی فورسز نے دو افراد کومائو نواز باغی قراردیکر قتل کردیاہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے ان افراد کو ضلع بیجاپور میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران قتل کیا۔ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس چندرکانت گوورنا نے میڈیا کو بتایاہے کہ پولیس کو چھتیس گڑھ کے ضلع بیجاپور میں تلاشی کی کارروائی کے دوران دو مانوازباغیوں کی لاشیں ملی ہیں، جس سے اس ماہ قتل ہونے والے مائونوازوں کی تعداد بڑھ کر22ہوگئی ہے۔گزشتہ دو سال کے دوران، ریاست میں بھارتی فوجیوں نے 500سے زائد افرادکومائو نوازقراردیکر قتل کردیاہے۔
واضح رہے کہ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے بھارتی فورسز کو رواں سال مارچ تک ریاست سے کیمونسٹ پارٹی آف انڈیا مائوسٹ کے ارکان کو مکمل طورپر ختم کرنے کا ٹاسک دے رکھا ہے۔سی پی آئی مائوسٹ سیاسی انصاف اور آزادی کے مطالبہ کر رہی ہے ۔







