مقبوضہ جموں و کشمیر

کشتواڑ : بھارتی فورسزکا تلاشی آپریشن 14ویں روز میں داخل، انٹر نیٹ سروس بدستور معطل

جموں :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع کشتواڑ میں جاری محاصرے اور تلاشی کی کارروائی میں مزید تیزی لائی ہے ۔ فوجی آپریشن آج 14ویں روز میں داخل ہو گیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق آپریشن میں بھارتی فوج ، پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فوروس اور سپیشل آپریشن گروپ کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ بھارتی فورسز نے یہ آپریشن روراں ماہ کی 18تاریخ کو ضلع کشتواڑ کے چھاترو بیلٹ میں شروع کیا تھا ۔
آپریشن کے دوران سنگھ پورہ، چنگام اور دیگر علاقوںمیں موبائل انٹرنیٹ سروس بھی معطل کی گئی ہیں۔ انٹرنیت کی معطلی کا مقصد لوگوں کو فوجی آپریشن اور کشمیریوں کو درپیش تکالیف کے بارے میں سوشل میڈیا پر خبریں اپ لوڈ کرنے سے روکنا ہے۔ بھارتی فورسز نے ڈوڈہ ، ادھمپور، پونچھ اور کٹھوعہ اضلاع کے کئی علاقوں میں بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر رکھی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button