جموں

مقبوضہ جموں میں میونسپل کارپوریشن یونین کا عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاج

جموں:غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں میونسپل کارپوریشن کے ملازمین نے اپنے دیرینہ مسائل کے حل اور انتظامیہ کی عوام و ملازم دشمن پالیسیوں کے خلاف جموں میں بھرپور احتجاجی ریلی نکالی جس میں بڑی تعداد میں ملازمین نے شرکت کی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق احتجاجی ریلی کی قیادت یونین کے صدر رنکو گل نے کی، ریلی ٹاؤن ہال سے شروع ہو کر سیکرٹریٹ پر اختتام پذیر ہوئی جہاں مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں اور انتظامیہ کے خلاف زبردست نعرے لگائے ۔احتجاجی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رنکو گل نے میونسپل امور میں این جی او سسٹم کے خاتمے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جموںو کشمیر نافذ سروس رولز کو یکساں کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پورے یونین ٹیریٹری میں یکساں نوعیت کی ذمہ داریاں ادا کرنے والے ملازمین کے لیے مختلف پالیسیاں اور اجرتی نظام ناانصافی کا باعث بن رہا ہے۔رنکو گل نے کہا کہ موجودہ اجرتی ڈھانچہ مہنگائی میں مسلسل اضافے اور ملازمین پر عائد ذمہ داریوں کی عکاسی نہیں کرتا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر آنے والے بجٹ میں ملازمین کے مطالبات کو تسلیم نہ کیا گیا تو میونسپل کارپوریشن یونین اپنی احتجاجی تحریک میں مزید شدت لائے گی۔انہوں نے کہا کہ متعدد بار نمائندگی اور مطالبات پیش کرنے کے باوجود کوئی شنوائی نہ ہونے کے باعث ملازمین احتجاج پر مجبور ہوئے ہیں۔
KMS-2/A

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button