ریاسی :ویلج ڈیفنس گارڈنے دوسری بیوی کو قتل کر کے خودکشی کر لی
جموں:غیر قانونی طور پربھارت کے زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی میں بھارتی فوج کے زیرِ کنٹرول ولیج ڈیفنس گارڈز کے ایک رکن نے اپنی دوسری بیوی کو گولی مار کر قتل کرنے کے خودکشی کر لی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ ضلع ریاسی کی تحصیل مہورے کے علاقے چسانہ میں پیش آیا۔
ایک پولیس اہلکار کے مطابق وی ڈی جی رکن، جس کی شناخت جاوید کے نام سے ہوئی، نے کسی معاملے پر تلخ کلامی کے بعد اپنی 22 سالہ بیوی شاہین اختر پر فائرنگ کی۔ اس کے بعد اس نے خودکو بھی گولی ماری اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
پولیس نے واقعے کامقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
اس واقعے نے جموں میں ولیج ڈیفنس گارڈز کی موجودگی اور کارکردگی پر ایک بار پھر سوال اٹھادیا ہیں، جہاں مقامی طور پر بھرتی کیے گئے شہریوں کو اسلحہ اور تربیت فراہم کی جاتی ہے تاکہ وہ بھارتی افواج کی آزادی پسند سرگرمیوں کے خلاف مدد کر سکیں۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ وی ڈی جی کے ارکان وہ افراد ہیں جنہیں بھارتی فوج نے اقوام متحدہ کے تسلیم شدہ حقِ خود ارادیت کا مطالبہ کرنے والے مظلوم کشمیریوںم کو ڈرانے،دمھکانے اور قتل کرنے کے لیے بھرتی کیا ہے۔







