پاکستان

اسلام آباد میں امام بارگاہ میں خود کش حملہ آور کی شناخت ہو گئی

خود کش بمبار نے افغانستان سے دہشت گردانہ کاروائیوں کی تربیت حاصل کی

اسلام آباد :اسلام آباد میں امام بارگاہ میں خود کش حملہ آور کی شناخت ہوگئی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حکومتی ذرائع کی مصدقہ اطلاعات میں کہاگیاہے کہ خود کش بمبار نے افغانستان سے دہشت گردانہ کاروائیوں کی تربیت حاصل کی تھی۔خودکش بمبار متعدد بار افغانستان کا سفر کر چکا ہے اور کچھ عرصہ پہلے افغانستان سے آیا تھا۔ افغانستان میں موجود مختلف دہشگرد گروہ طالبان رجیم کی سرپرستی میں پورے خطے کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔پاکستان میں ہر دہشتگردانہ کاروائی کے پس پشت افغانستان اور بھارت کا گٹھ جوڑ ہے۔ پوری قوم ایسی مذموم اور بزدلانہ کاروائیوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ مساجد اور معصوم شہریوں پر اس طرح کے بزدلانہ حملے پاکستانی قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔
واضح رہے کہ ترلائی کی امام بارگاہ میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 31 افراد شہید اور169زخمی ہوئے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button