مقبوضہ جموں و کشمیر
سری نگر : آتشزدگی کے باعث چھ مکان خاکستر، تین افراد جھلس کر زخمی

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سری نگر کے گنجان آباد علاقے حباکدل میں آتشزدگی کے سبب کم از کم چھ رہائشی مکان خاکستر جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آگ منگل کی رات گئے نیامہ صاحب کے مزار کے قریب بھڑک اٹھی۔جس کے نتیجے میں چھ مکانات کو نقصان پہنچا۔ آگ لگنے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی۔واقعے میں فائر بریگیڈکے ایک اہلکار سمیت تین افراد جھلس کر زخمی ہو گئے





