بنگلہ دیش

بنگلادیش انتخابات: بی این پی دو تہائی اکثریت کے ساتھ 209نشستیں جیتنے میں کامیاب

ڈھاکا:بنگلا دیش میں تاریخی عام انتخابات میں بنگلادیشن نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی)نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق بی این پی کی قیادت میں اتحاد نے 300رکنی پارلیمنٹ میں 209نشستیں جیت کر دو تہائی اکثریت حاصل کی ہے۔ مقامی ٹی وی چینلز کے مطابق یہ انتخابات 2024میں ہونے والی حکومت مخالف طلبہ تحریک کے بعد پہلی بار منعقد ہوئے، جس کے نتیجے میں طویل عرصے تک اقتدار میں رہنے والی بھارت نواز شیخ حسینہ واجد کی حکومت ختم ہو گئی تھی۔ ملک میں سیاسی استحکام کی بحالی کے لیے اس انتخاب کو نہایت اہم قرار دیا جا رہا تھا۔بی این پی کے سربراہ اور وزارتِ عظمی کے مضبوط امیدوار طارق رحمان نے اپنی نشست سے کامیابی حاصل کی۔ پارٹی نے کامیابی کے بعد کارکنان کو جشن منانے کے بجائے ملک کی بہتری کے لیے خصوصی دعائوں کی اپیل کی ہے۔بی این پی کے منشور میں غریب خاندانوں کے لیے مالی امداد، وزیر اعظم کے عہدے کی مدت کو 10 سال تک محدود کرنا، غیر ملکی سرمایہ کاری کے ذریعے معیشت کو مضبوط بنانا اور بدعنوانی کے خلاف اقدامات شامل ہیں۔دوسری جانب جماعت اسلامی کے امیر شفیق الرحمان نے شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مثبت اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔ جماعت کی قیادت میں اتحاد کو 68 نشستیں ملیں۔الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری اندازوں کے مطابق ووٹر ٹرن آٹ 60 فیصد سے زائد رہا، جو گزشتہ انتخابات سے زیادہ ہے۔انتخاب کے ساتھ ساتھ آئینی اصلاحات پر ریفرنڈم بھی کرایا گیا، جس میں دو مدت کی حد، غیر جانبدار نگران حکومت اور خواتین کی نمائندگی بڑھانے سمیت کئی تجاویز شامل تھیں۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق اکثریت نے اصلاحات کے حق میں ووٹ دیا ہے۔سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ انتخاب بنگلہ دیش کی سیاست میں ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہو سکتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button