APHC-AJK

اسلام آباد :مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مبنی کتاب کی تقریب رونمائی

اسلام آباد، :نیشنل بک فاونڈیشن (این بی پی) اور کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز (کے آئی آئی آر) نے مشترکہ طور پر کشمیر ہاوس اسلام آباد میں محمد یوسف ملک کی تصنیف "یونیورسل ڈیکلریشن آف ہیومن رائٹس اینڈ کشمیر” کی تقریب رونمائی کا اہتمام کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تقریب کی مہمان خصوصی وزیر برائے کشمیر کاز، آرٹ اینڈ لینگویجز نبیلہ ایوب خان تھیں۔ تقریب میں آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر سردار مسعود خان ، آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم کی مشیر محترمہ فرزانہ یعقوب ،حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی ، کے آئی آئی آر کے چیئرمین الطاف حسین وانی ،نیشنل بک فاو¿نڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر کامران جہانگیر سمیت، انسانی حقوق کے کارکن ،سول انتظامیہ کے عہدیدار، ماہرین تعلیم، سول سوسائٹی کے نمائندے، طلباء اور میڈیا کے نمائندے شریک تھے۔ مقررین نے تنازعہ کشمیر کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اس مسئلے کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔
محمد یوسف ملک نے اپنی تصنیف کے بارے میں ایک تفصیلی بریفنگ پیش کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button