پاکستان

پاکستان کا بھارتی آبی جارحیت کے سبب کرتاپور صاحب راہداری کے متاثر ہ حصوں کی فوری بحالی کا فیصلہ

اسلام آباد:
پاکستان نے بھارتی آبی جارحیت کے سبب کرتاپور صاحب راہداری کے متاثر ہونے والے حصوں کی فوری بحالی کا فیصلہ کیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وفاقی وزیر سیکرٹری وزارت مذہبی امور ڈاکٹر ساجد محمود چوہان کی زیر صدارت کرتار پور صاحب گردوارہ گورننگ کونسل کا آٹھواں اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیشن سنگھ اروڑا نے بطور پردھان پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی خصوصی شرکت کی جبکہ وزارتِ داخلہ، وزارتِ خارجہ، وزارتِ خزانہ ، پلاننگ کمیشن، وزارتِ دفاع، وزارتِ قانون و انصاف، وزارتِ اطلاعات و نشریات، فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن ، ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے نمائندوں نے شرکت کی ۔وفاقی سیکرٹری مذہبی امور نے کہا ہے کہ کرتار پور صاحب راہداری پراجیکٹ انسان دوستی اور بین المذاہب ہم آہنگی کا مظہر ہے۔کرتار پورصاحب آنے والے سکھ یاتریوں کے لئے بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ صوبائی وزیر سردار رمیشن سنگھ اروڑا نے کہا کہ حکومت پاکستان اور پنجاب حکومت سکھ یاتریوں کی بہترین میزبانی کے لیے کوشاں ہے۔اجلاس میں بھارتی آبی جارحیت کے سبب کرتاپور صاحب راہداری پراجیکٹ کی مرمت اور بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ سیلاب سے متاثرہ کرتار پور صاحب راہداری پراجیکٹ کے بعض حصوں کی فوری بحالی کی جائے ۔ اجلاس میں مرمت و بحالی کے کام میں تیزی لانے کے لیے دو ہفتے کے اندر کونسل اجلاس دوبارہ بلانے کا فیصلہ بھی ہوا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button