مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر ہائی کورٹ : ایم ایل اے معراج ملک کی نظربندی کیخلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ

جموں:
غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ہائی کورٹ نے عام آدمی پارٹی کے قانون ساز اسمبلی کے رکن معراج ملک کی غیر قانونی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق معراج ملک کو گزشتہ سال 8 ستمبر کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کر کے جموں کی کٹھوعہ جیل میں منتقل کردیاگیا تھا۔گزشتہ سال 24ستمبر کو انہوں نے کشمیرہائی کورٹ میں اپنی غیر قانونی نظربندی کے خلاف عرضداشت دائر کی تھی ۔مقدمے کی سماعت جسٹس محمد یوسف وانی پر مشتمل ہائی کورٹ کے بنچ نے کی ۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعداپنا فیصلہ محفوظ کیا ۔معراج ملک کی طرف سے سینئر وکیل ایڈووکیٹ اپو سنگھ سلاتھیا عدالت میں پیش ہوئے ۔ انہوں نے سماعت کے بعد صحافیوں کو بتایاکہ عدالت نے درخواست گزار کی قانونی ٹیم اور ریاستی حکام دونوں کو ایک ہفتہ کا وقت دیا ہے کہ وہ فیصلے سے قبل تحریری گزارشات یا کوئی اضافی دستاویزات پیش کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button