IndoPakWar

امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ رکوانے کا تذکرہ

ٹیرف پالیسی کے ذریعے پاک بھارت نیوکلیئر جنگ سمیت کئی جنگیں رکوائیں، صدرٹرمپ

واشنگٹن:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ٹیرف پالیسی کے ذریعے پاک بھارت نیوکلیئر جنگ سمیت کئی جنگیں رکوائیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق صدر ٹرمپ اپنے دوسرے صدارتی دور کے پہلے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا تذکرہ نہ بھولے اور ایک بار پھر پاک بھارت جنگ رکوانے کا کریڈٹ لے لیا۔انہوں نے کہا کہ ٹیرف کے نفاذ کے باوجود مختلف ممالک امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدے برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں، پاکستانی وزیر اعظم نے تسلیم کیاکہ انہوں نے 35ملین لوگوں کی جانیں بچائی ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں نے 8جنگیں ختم کیں، کمبوڈیا تھائی لینڈجنگ رکوائی، میں نے اسرائیل اور ایران کے علاوہ کانگو اور روانڈا کی جنگ رکوائی، پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بھی رکوائی، دونوں ممالک کے درمیان جوہری جنگ چھڑ سکتی تھی۔ وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ صدر ٹرمپ مداخلت نہ کرتے تو لاکھوں لوگ ہلاک ہوتے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا اسٹیٹ آف یونین خطاب میں کہنا تھا میں نے غزہ کی جنگ رکوائی، جنگ بندی معاہدے کے تحت غزہ سے ہرزندہ یرغمالی کو واپس لائے۔ انہوں نے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال اپریل میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی کی بلا اشتعال جارحیت کے جواب میں پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اس کے آٹھ لڑاکا طیارے گر دئے تھے ۔ امریکی صدر ٹرمپ نے ثالثی کا کردارادا کرتے ہوئے بھارت کی درخواست پر ہمسایہ جوہری طاقتوں کے درمیان جنگ رکوائی تھی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button