IndoPakWar

پاک بھارت کشیدگی کو کم کرانے کے لئے تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیارہیں :چین

بیجنگ: چین نے بھارت اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ امن اور استحکام کے وسیع تر مفاد میں کام کریں اور پرامن طریقے سے سیاسی تصفیہ کی راہ پر واپس آئیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہفتے کو دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کے بعد کہا کہ چین بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اس کشیدگی پر گہری تشویش ہے۔ترجمان نے کہا کہ ہم دونوں فریقوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ امن اور استحکام کے وسیع تر مفاد میں کام کریں، پرسکون رہیں اور تحمل سے کام لیں، پرامن ذرائع سے سیاسی تصفیہ کی راہ پر واپس آئیں اور کسی بھی ایسی کارروائی سے گریز کریں جس سے کشیدگی میں مزید اضافہ ہو۔انہوں نے کہا کہ یہ بھارت اور پاکستان دونوں کے بنیادی مفاد اور ایک مستحکم اور پرامن خطے کے لیے اہم ہوگا، بین الاقوامی برادری کو بھی یہی امید ہے۔انہوں نے کہا کہ چین اس مقصد کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button