بھارت

مودی نے بھارت کو امریکہ کے پاس گروی رکھ دیا ہے، کانگریس

نئی دہلی: انڈین نیشنل کانگریس نے روس سے خام تیل لینے کی امریکی عارضی اجازت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت کو امریکہ کے پاس گروی رکھ دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کانگریس نے ایک بیان میں کہا کہ سمندر میں پھنسے ہوئے روسی تیل کو لینے کی عارضی اجازت نے قومی مفاد کے معاملات میں ملک کی خودمختاری پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔
کانگریس نے ایکس پر ایک پوسٹ میں بی جے پی حکومت پر تنقید کر تے ہوئے کہا کہ اس نے ملک کو ایسی صورت حال کی طرف دھکیل دیا ہے جہاں اب امریکہ فیصلہ کر رہا ہے کہ بھارت کہاں سے تیل خرید سکتا ہے اور کہاں سے نہیں۔بیان میں کہاگیا کہ فیصلے وزیر اعظم مودی نہیں کر رہے ہیں بلکہ امریکہ کر رہا ہے ، بھارتی شہری پوچھ رہے ہیں کہ آیا یہ امریکہ کون ہے جو بھارت کو ہدایات دے رہا ہے کہ وہ تیل کس سے لے ۔ہم کسی کے غلام نہیں ہیں، بھارت ایک خودمختار اور آزاد ملک ہے۔ بھارت نے قبل ازیں کہا تھا کہ وہ امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے کے ایک حصے کے طور پر روسی تیل کی خریداری بند کردے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button