مقبوضہ جموں و کشمیر
محبوبہ مفتی کا ایران میں پھنسے کشمیری طلباءکو فوراًنکالنے کا مطالبہ

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے ایران میں پھنسے کشمیری طلباءکو فوراً نکالنے کا مطالبہ کیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے ایکس پرجاری ایک بیان میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کی کہ وہ ایران میں پھنسے کشمیری طلباءکے محفوظ انخلاءکو یقینی بنائیں۔ انہوںنے کہا کہ ایران میں تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال نے وہاں زیر تعلیم ہزاروں کشمیری طلباءکو پریشانی میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے مودی سے مطالبہ کیاکہ وہ ان کی بحفاظت واپسی کو آسان بنانے کے لیے ذاتی طور پر مداخلت کریں اور وزارت خارجہ اور وزیر خارجہ ایس جے شنکرپر زوردیں کہ وہ انخلاءکی کوششیں جلد از جلد شروع کریں۔








