بھارت

سوشل میڈیا پر مودی کو غدار کہنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج

کنور: بھارتی ریاست کیرالہ میں پولیس نے بتایاکہ سوشل میڈیاکے ایک پوسٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی کو غدار کہنے پر ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بی جے پی کے ایک کارکن کی شکایت پر کوٹور کے رہائشی راجن سی کوٹورکے خلاف بھارتیہ نیا ئے سنہتا اور کیرالہ پولیس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ملزم نے مبینہ طور پر یہ پوسٹ فیس بک پر چڑھائی تھی۔ ایف آئی آر میں ہتک عزت اور فساد برپا کرنے کے الزامات لگائے گئے۔پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے، اور پوسٹ کرنے کے لیے استعمال ہونے والے الیکٹرانک آلات کو قبضے میں لیاجائے گا اور ملزم سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button