مقبوضہ جموں و کشمیر

آزادی پسندرہنماعبدالاحد پرہ کی والدہ کا انتقال ، حریت رہنماﺅں کااظہار تعزیت

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ممتازآزادی پسندرہنما اور مسلم لیگ جموں وکشمیر کے سینئر رہنما عبدالاحد پرہ کی والدہ محترمہ انتقال کرگئیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وہ کافی عرصے سے علیل تھیں اور آج خالق حقیقی سے جا ملیں۔مرحومہ کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے بدرہ بالا قاضی آباد ہندواڑہ میں ادا کی گئی جس میں لوگوںکی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ عبدالاحد پرہ طویل عرصے تک مقبوضہ جموں و کشمیر اور بھارت کی مختلف جیلوں میں نظر بند رہے اورانہیں حال ہی میں رہاکیاگیا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے مختلف رہنماوں اور تنظیموں نے عبدالاحد پرہ کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔ انہوں نے عبدلاحد پرہ سے ہمدردی اوریکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کے لئے دعا کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button