بھارت

نئی دہلی: پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم پاکستان قومی جوش و جذبے سے منایاگیا

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، پاکستان ہائی کمیشن کے ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے چانسلری کے لان میں قومی پرچم لہرایا۔اس موقع پر صدر آصف علی زرداریاور وزیراعظم محمد شہباز شریف کے پیغامات پڑھ کرسنائے گئے۔سعد احمد وڑائچ نے اس موقع پر کہا کہ 23 مارچ 1940 کی قراردادِ برصغیر کے مسلمانوں کی علیحدہ وطن کی جدوجہد میں سنگ میل ثابت ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں یہ اجتماعی تحریک محض سات سال کے مختصر عرصے میں پاکستان کے قیام کی مکمل ہوئی۔
سعد احمد وڑائچ نے مزید کہا کہ ہم تحریک پاکستان کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ان کی قربانیاں پوری قوم کے لیے آزادی کے انمول تحفے کی حفاظت اور قومی ترقی و خوشحالی کے لیے مخلصانہ کاوشوں میں مشعلِ راہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج بھارت میں ہندوتوا کا عفریت ہمارے اسلاف کی دور اندیشی کی عملی تصویر ہے۔ تاریخ ہمیں سبق دیتی ہے کہ وہی قومیں حقیقی معنوں میں آزاد رہتی ہیں جو اپنی آزادی کا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سچ کی جنگ نے ایک بار پھر وطن کے دفاع کے لیے قوم کے اجتماعی عزم کو تازہ کر دیا ہے۔ پوری دنیا پاکستان کے اپنی خودمختاری کے تحفظ اور اپنی آزادی کے دفاع کے لیے غیرمتزلزل عزم کی شاہد ہے۔وطن کے دفاع میں بہادر افواج کے کردار کو سراہتے ہوئے سعد احمد وڑائچ نے کہا کہ پاکستان کا قائم کردہ طاقت کا توازنِ نہ صرف جنوبی ایشیا میں استحکام کا باعث ہے بلکہ خطے میں امن کی ضمانت بھی ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان پرامن تعلقات مساوات، باہمی احترام اور تمام تنازعات کے پرامن حل کی بنیاد پر ہی قائم ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن اور استحکام کا ہدف جموں و کشمیر کے تنازع کے متعلقہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کے جذبات کے مطابق منصفانہ حل سے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button