مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر زلزلے کے سب سے زیادہ خطرے والے زون میں شامل

سری نگر : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کو خطے میں زلزلے کا سب سے زیادہ خطرے والے زون قرار دیا گیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں وکشمیر کا خطہ”سسمک زون 5میں شامل ہے جو سب سے زیادہ خطرناک زمرہ تصور کیا جاتا ہے لیکن اسکے باوجود نہ اہم عمارتوں کی ریٹرو فٹنگ کی گئی ہے ،نہ کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فنڈز مختص کیے گئے ہیںاور نہ ہی زلزلے کی ابتدائی وارننگ کیلئے کوئی نظام نصب کیا گیا ہے۔

بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں وزارت داخلہ نے انکشاف کیا کہ وادی کشمیر بیورو آف انڈین اسٹڈاڈس کی درجہ بند ی کے مطابق ”سسمک زون 5میں آتی ہے جس کے باعث یہ سب سے زیادہ زلزلہ خیز علاقوں میں شمار ہوتی ہے ۔ اس انکشاف کے بعد علاقے میں انفراسٹریکچر اور عوام دونوں کی سلامتی سے متعلق خدشات بڑھ گئے ہیں ۔ قابض بھارتی حکومت نے خود یہ بھی تسلیم کیا ہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اٹھارتی کی ہدایات کے باوجود جموںوکشمیر میں اب تک کسی بھی اہم انفراسٹرکچر جیسے سکولوں ، ہسپتالوں اور سرکاری عمارتوں کی ریٹروفٹنگ نہیں کی گئی ہے۔ ریٹرو فٹنگ زلزلوں کے دوران نقصانات اور جانی ضیاع کو کم کرنے کا ایک بنیادی اور موثر طریقہ ہے خاص طور پر ایسے علاقوں میں جہاں خطرہ زیادہ ہو۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button