World

ایران اور امریکہ کے درمیان دو ہفتے کی جنگ بندی کا خیر مقدم

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میرواعظ عمرفاروق نے ایران اور امریکہ کے درمیان دو ہفتے کی جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس اعلان کو امن کی جانب ایک خوش آئند قدم قراردیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میرواعظ نے ایک بیان میں کہاکہ تنازعے کے حل کے لئے تصادم کے بجائے تحمل اور مذاکرات کو ترجیح دی جانی چاہئے تاکہ امن جنگ پر غالب آجائے۔انہوں نے کہاکہ ایرانی عوام اور قیادت نے انتہائی جارحیت کا مقابلہ کرتے ہوئے جس جرات اور حوصلے کا مظاہرہ کیا وہ قابل تعریف ہے۔ انہوں نے ایران اورپاکستان سمیت تمام فریقین کو جنگ بندی پر مبارکبادیتے ہوئے دعاکی کہ یہ پائیدار امن واستحکام کی بنیاد بنے۔
دریں اثناءکل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے انسانیت کو تباہی سے بچانے پر حکومت پاکستان، وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جمعہ کو اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والی بات چیت تعمیری اور مثبت ہوگی اور کشیدگی اور جنگ کے خاتمے کا باعث بنے گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button