World

بھارت کوایک اور دھچکہ: برازیل نے آکاش میزائل سسٹم کے حصول کے لئے بات چیت روک دی

بریزیلیا: برازیل نے بھارتی دفاعی سازوسامان کے قابل اعتماد ہونے پر بڑھتے ہوئے شکوک کے پیش نظر زمین سے فضا میں مار کرنے والے آکاش میزائل سسٹم کے حصول کے لیے بھارت کے ساتھ بات چیت کو باضابطہ طور پر روک دیا ہے اور اب وہ اٹلی کے جدید ماڈیولر ایئر ڈیفنس سلوشنز (EMADS)سسٹم خریدنے کی کوشش کر رہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آکاش سسٹم کے پرانے ورژن کی پیشکش کے حوالے سے بھارت کے ساتھ برازیل کی بات چیت تعطل کا شکار ہوگئی جس میں اسرائیلی فرموں کے ساتھ مل کر تیار کردہ نئے ورژن میں پائی جانے والی خصوصیات کا فقدان ہے۔آکاش سسٹم جسے بھارت کی ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (DRDO)نے تیار کیا ہے، درمیانے فاصلے تک زمین سے فضا میں مار کرنے والا ایک میزائل (SAM) پلیٹ فارم ہے جسے طیاروں، ہیلی کاپٹروں اور ڈرونز کو روکنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس کے پہلے ورژن میں زیادہ جدید خصوصیات ایکٹیو ریڈار ہومنگ اور نیٹ ورک ٹارگٹنگ جیسی خصوصیات کا فقدان ہے۔اس کے برعکس EMADSسسٹم CAMMاور CAMM-ER میزائلوں کا استعمال کرتا ہے جس میں فعال ریڈار ہومنگ، سافٹ عمودی لانچ اور 360ڈگری کوریج شامل ہیں۔EMADS کو طیاروں، کروز میزائلوں اور ڈرونز سے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔برازیل کا اٹلی کے EMADS کے حصول کی کوشش کا فیصلہ فوجی سازوسامان کو عالمی سطح پربرآمد کرنے کے بھارتی منصوبے کے لئے ایک بڑا دھچکہ ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button