آپریشن بنیان مرصوص کا ایک سال : مقبوضہ کشمیر کے رہائشی کا پاکستانی عسکری قیادت کے نام جذباتی پیغام
گودی میڈیا تباہ شدہ رافیل طیاروں کو یاد کر کے آج بھی آنسو بہا رہا ہے، کشمیری نوجوان

اسلام آباد:بھارت کے خلاف پاکستان کی عظیم فتح کا ایک برس مکمل ہو رہا ہے ، گزشتہ برس 10مئی کو پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوس کے تحت فوجی طاقت کے زعم اور جنگی جنون میں مبتلا بھارت کو جو ناکوں چنے چبوائے ہیں وہ اسے رہتی دنیا تک یاد رکھے گا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق آپریشن بنیاں مرصوص کا ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے ایک شہری نے پاکستانی عسکری قیادت کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔ کشمیری نوجوان نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے جائے وقوعہ ”پہلگام“ سے ویڈیو پیغام میں اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔
کشمیری نوجوان نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ اسی مقام سے ایک سال قبل مودی کی ذلت کا آغاز ہوا تھا، یہ پہلگام وہی جگہ ہے جہاں سے بھارت کا غرور خاک میں ملا اور دنیا نے دیکھا کہ کس طرح حالات نے بھارتی دعووں کو بے نقاب کر دیا۔
کشمیری نوجوان نے کہا کہ پہلگام فالس فلیگ کے بعد سینکڑوں کشمیریوں کو گرفتار اور کئی افراد کو جعلی مقابلوں میں شہید کیاگیا۔ آج کے دن ہم پاکستانی فوج اور اس کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں کیونکہ پاکستانی عسکری قیادت نے جس انداز میں بھارت کو جواب دیا، پوری دنیا اس کی گوہ ہے۔نوجوان کا مزید کہناہے کہ ایک سال گزرنے کے باوجود بھی گودی میڈیا تباہ شدہ رافیل طیاروں اور فوجی ہیڈکوارٹرز کو یاد کر کے آج بھی آنسو بہا رہا ہے۔ پاکستانی عسکری قیادت نے جس جرات اور حکمت عملی کا مظاہرہ کیا، اس نے خطے کی صورتحال کو بدل کر رکھ دیا۔انہوں نے کہا کہ پہلگام فالس فلیگ کو ایک سال گزرنے کے باوجود مودی حکومت پاکستان پر عائد کیے گئے جھوٹے الزامات کو ثابت کرنے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے۔
پہلگام سے کشمیری نوجوان کی جانب سے پاکستانی عسکری قیادت کے لیے یہ والہانہ پیغام شکست خورہ بھارتی سیاسی وفوجی قیادت کے منہ پر ایک اور طمانچہ ہے۔





